پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت، پراسیکیوشن کو نوٹس جاری، تفتیشی رپورٹ طلب

Jul 03, 2023 | 18:31:PM
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت، پراسیکیوشن کو نوٹس جاری، تفتیشی رپورٹ طلب
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے اورپولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پرویز الٰہی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی ۔پرویز الٰہی کے وکیل عاصم چیمہ ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس مقدمہ میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج ہوئی تھی،پرویز الٰہی دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے پر پیش نہیں ہو سکے تھے،غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا.

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!!پاکستان کا بڑا صوبہ زلزلے سے لرز اٹھا

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ شریک ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے،پولیس پارٹی پر پیٹرول بم پھینکنے کے الزام بھی مقدمہ میں لگایا گیا،پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویزالٰہی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو کل کیلئے نوٹس جاری جاری کر دیئے اور پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر،ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت میں بڑی کمی