رونالڈو کو دولت تو مل گئی مگر کھیل میں قدر کھو دی

شمروز خان

Jan 03, 2023 | 18:39:PM
رونالڈو کو دولت تو مل گئی مگر کھیل میں قدر کھو دی
کیپشن: شمروز خان
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے، دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔رونالڈو  آج ایک بڑی تقریب میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گےلیکن یہ سوال ابھی بھی اٹھتا ہے کہ رونالڈو نےسعودی کلب میں شمولیت کیوں اختیار کی؟ کیا انہیں سب یورپی فٹبال کلبز نے لینے سے واقعی انکار کردیا ؟

پرتگال کے کھلاڑی نے ایک متنازع انٹرویو کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد وہ کسی بھی کلب میں شمولیت کیلئے آزاد تھے، اپنے اس انٹرویو میں انھوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ کے ڈرامے سےرونالڈو  کو امید تھی کہ یورپی چیمپئنز لیگ کی کوئی بھی ٹیم انہیں اپنے کلب میں شامل کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا۔فٹبال کلبز کو ڈرامہ اور اونچی انا پسند نہیں ہے، اس لئے  کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ مانچسٹر نے رونالڈو کو جانے دینے کا انتخاب کیا اور یہی وجہ ہے کہ کسی اور کلب نے بھی رونالڈو کو لینے سے انکار کردیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کی بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ اب انھیں کوئی بھی ٹیم اس قدر زیادہ رقم کے ساتھ نہیں لے گی مگر کیونکہ کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور اس میں کوئی شق نہیں کہ وہ ایک بہترین اسٹار کھلاڑی ہیں۔رونالڈو  نے فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ سالانہ 177 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے ساتھ کرلیا۔ النصر  نو بار سعودی پرو لیگ چیمپیئن رہ چکی ہے۔

اس معاہدے پر رونالڈو کا کہنا تھا کہ ایک مختلف ملک میں ایک نئی فٹبال لیگ کا تجربہ کرنے کے لیے بے چین ہوں۔میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے وہ سب کچھ جیتا جو میں یورپی فٹبال میں جیتنے کے لیے نکلا تھا اور اب یہ محسوس کر رہا ہوں کہ ایشیا میں اپنے تجربے کو شیئر کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔‘

جہاں سوشل میڈیا پر اس نئے معاہدے کے حوالے سے بات ہو رہی ہے ،سعودی عرب کے فٹبال کلب میں شمولیت جہاں فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، وہیں لوگ اسے رونالڈو کی قدر میں کمی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔صارفین کی جانب سے کلب میں شمولیت کو رونالڈو کے ’کرموں کا پھل‘ کہا جا رہا ہے کہ کوئی بھی  اچھا کلب انھیں لینے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔‘اس وجہ سے انہیں ایک سعودی لیگ کے کلب میں جانا پڑا۔سعودی پرو لیگ پریمیر لیگ یا لا لیگا کے مقابلے میں بہت کم مسابقتی اور چھوٹی ہے۔ ایک مداح مارک کا کہنا تھا   کہ 'رونالڈو کا یونائیٹڈ سے زبردستی باہر جانا اور النصر میں شامل ہونا بہت افسوس ناک ہے۔’میرا خیال تھا کہ وہ کہیں اور کسی مناسب کلب میں شامل ہوں گے لیکن انھوں نے یہ قبول کر لیا ہے کہ وہ اب ختم ہو چکے ہیں۔'