ہم ذاتی دورے پر اسرائیل گئے ، نوازشریف کو ایجنٹ قرار دینا غلط ہے، مولانا اجمل قادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علما اسلام کے سرپرست اعلیٰ مولانا اجمل قادری نے کہاہے کہ ہم ذاتی طور پر بیت المقدس کے دورہ پر اسرائیل گئے ، نوازشریف کو اسرائیلی ایجنٹ قرار دینا غلط رائے ہے۔
اپنی رہائشگاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا اجمل قادری نے کہاکہ ملکی سیاست غیریقینی صورتحال سے گزر رہی ہے، بعض لوگ سینیٹ الیکشن کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن وقت پر ہونا جمہوریت کی نشانی ہے ،مولانا فضل الرحمان اپنے اعمال سے جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، نیشنل اسمبلی میں مولانا کی جماعت کی جانب سے ناموزوں امیدوار کی وجہ سے مناسب اہداف حاسل نہ کرسکی۔
مولانا اجمل قادری نے مزید کہاکہ نیشنل ڈیبیٹ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے، پی ڈی ایم بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، پی ٹی آئی بھی اچھے حالات میں نہیں ،انہوں نے کہاکہ مولانا کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، بلاول کی سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والی بات مناسب ہے، مولانا سینیٹ الیکشن میں حصہ لے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔
سرپرست جمعیت اعلیٰ جے یو آئی کاکہناتھا کہ مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمان کی نسبت قابل اعتماد ہیں، حکومت کو پانچ سال مکمل کرنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ مرکزی جمعیت علما اسلام پاکستان سمجھتی ہے کہ ڈائیلاگ بہت ضروری ہیں ،جمعیت علما اسلام نے 5 مارچ کو اسلام آباد میں فلسطین پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا اجمل قادری نے کہاکہ کشمیری عوام کو پوری رائے عامہ کیساتھ منسلک کریں گے ،کشمیر ڈے کے موقع پر اسلام آباد سے مظفرآباد تک ریلی نکالنے کا ارادہ ہے، مرکزی جمعیت علما اسلام پاکستان سے مثبت پیغام پہنچانے کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے، پشاور میں مندر واقعہ پر افسوس ہے مندر واقعہ پر ایکشن نہ ہونا پی ٹی آئی کی ناکامی ہے ،بلوچستان کرک کارکن ذبح اور مندر واقعہ شیخ رشید کے استعفیٰ کےلئے کافی ہے، عمران خان بہتر امیدوار کو وزیر داخلہ لگا کر بدنامی سے بچ سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نیشنل ڈائیلاگ کو مسترد کرنا غیر سنجیدہ لوگوں کا عمل ہے، افسوس ہے بہاولپور میں غیر جمہوری طریقہ کار اختیار کیا گیا۔مولانا اجمل قادری نے کہاکہ مرکزی جمعیت علما اسلام تمام سیاسی جماعتوں کو نیشنل ڈائیلاگ کی دعوت دیتے ہیں ،مرکزی جمعیت علما اسلام اور محمد علی درانی کا بیانیہ قریب قریب ہیں۔