بھارت:پیگاس جاسوسی سکینڈل پر اپوزیشن کا احتجاج جاری،متوازی پارلیمنٹ چلانے کی تجویز زیر غور

Aug 03, 2021 | 10:25:AM
بھارت:پیگاس جاسوسی سکینڈل پر اپوزیشن کا احتجاج جاری،متوازی پارلیمنٹ چلانے کی تجویز زیر غور
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی اور پیگاسس جاسوسی سکینڈل پر بحث سے اس کے انکا کی وجہ سے  پیر کو پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کا  لگاتار 10 واں دن بھی احتجاج اور مظاہروں کی نذر ہوگیا۔  دوسری طرف اپوزیشن  نہ صرف متحد ہے بلکہ آگے کی حکمت عملی طے کرنے اور پیگاسس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے پر حکومت کو آمادہ کرنے کی کے امکانات تلاش کرنے کیلئے منگل کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی    نے اپوزیشن  کےممبران پارلیمنٹ کو ناشتے پر مدعو کیا ہے۔ 
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن  لیڈر منگل کو پارلیمنٹ کی کارروائی شروع  ہونے سے قبل دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں میٹنگ کریں گے۔ کانگریس لیڈر ملکارکن کھرگے نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میٹنگ کا مقصد پیگاسس معاملے پر حکومت کو انکوائری اور مباحثہ کیلئے آمادہ کرنے کی حکمت عملی پر غور کرنا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اپوزیشن میٹنگ کے دوران جن متبادل لائح عمل پر غور کریگا ان میں پارلیمنٹ کے باہر  پارلیمنٹ کی متوازی کارروائی چلانے کی تجویز بھی شامل ہے۔  اپوزیشن کی چند پارٹیوں نے یہ تجویز یہ کہتے ہوئے پیش کی ہے کہ جب پارلیمنٹ میں ان کی آواز نہیں  سنی جارہی ہے تو کیوں نہ  متوازی پارلیمنٹ میں اپوزیشن اپنی آواز کو بلند کرے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن پیگاسس معاملے پر بحث اور جانچ کے مطالبے  کے ساتھ ہی ساتھ زرعی قوانین کی منسوخی کے معاملے کو بھی     اٹھا رہا ہے اور حکومت سے  مطالبہ کررہا ہے کہ وہ  تینوں متنازع قوانین کی منسوخی کافیصلہ کرے۔  اس سلسلے میں  پارلیمنٹ کے اندر ہی نہیں باہر بھی  احتجاج کیاگیا۔ ایوان کے اندر پوسٹر لہرائے گئے اور  پارلیمنٹ کے باہر اکالی دل کے ممبران نے  ایوان میں داخل ہونے والے حکمراں محاذ کے اراکین  اور وزیروں کو گیہوں کی بالیاں پیش کیں اور انہیں احساس دلانے کی کوشش کی کہ کسانوں کی ناراضگی حکومت کیلئے اچھی نہیں ثابت ہوگی۔  پیر کے روز پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی  اپوزیشن  اراکین نے اپنی طے شدہ حکمت عملی کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایوان کے تمام کام کاج کو روک کر پہلے پیگاسس کے موضوع پر بحث کرائی جائے۔دوسری جانب حکومت اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ وہ پیگاسس کے علاوہ کسی بھی موضوع پر بحث کیلئے تیار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بھارت اور چین کا مشرقی لداخ  کے  متنازعہ مسائل  کو حل کرنے پر اتفاق