پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کرائیوں میں بھی اضافہ ، شہری پریشان

Sep 02, 2023 | 10:55:AM
پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کرائیوں میں بھی اضافہ ، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان خان ) نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آ گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ٰمیں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائیوں میں اضافہ کر دیا، شہریوں کیلئے سفر کرنا بھی   عذاب بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد  لوکل  سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا، ٹرانسپورٹرز مالکان نے کرائیوں میں خود کار اضافہ کر دیا، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ جاری ہے ، سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ ایک شہر  سے دوسرے شہر  جانے والی ٹرانسپورٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، ٹرانسپورٹرز مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے  کے باعث کرائیوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، شہری سڑکوں پر نکل آئے