سندھ: 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے، 1320 بند سکول بھی کھلیں گے

Oct 02, 2025 | 10:44:AM
سندھ: 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے، 1320 بند سکول بھی کھلیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے کرتے ہوئے دس ہزار سے زائد اساتذہ کو مختلف سکولوں میں تعینات کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کےمطابق ان تبادلوں کے نتیجے میں 1320 بند سکول دوبارہ فعال ہوجائیں گےجبکہ مختلف سکولوں میں موجود 1550 اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائےگا۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں ایسے سکول جہاں صرف ایک استاد تعینات تھا،وہاں بھی1328اساتذہ کومتبادل طور پرتعینات کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

محکمہ تعلیم کےمطابق ویڈ لاک پالیسی کے تحت مجموعی طور پر 1671 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں،جن میں 1198 خواتین اساتذہ شامل ہیں،یہ تبادلے خواتین اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

اسی پالیسی کے تحت چار سو تہتر مرد اساتذہ کے تبادلے بھی عمل میں لائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو کہاں منتقل کیا جا رہا؟وفاقی وزیر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے کے تعلیمی اداروں کو فعال بنانے اور تعلیمی معیار بلند کرنے کی ایک اہم کوشش کا حصہ ہیں۔