پاکستان میں شدید زلزلے کا خطرہ

Oct 02, 2023 | 14:55:PM
 پاکستان میں شدید زلزلے کا خطرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں شدید زلزلے کا خطرہ ۔ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں  میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کردی۔

 رپورٹس کے مطابق ڈچ سائنسدان نے ترکیہ کے بعد پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی کر دی، زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔

زلزلہ سینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔

 ضرورپڑھیں:کراچی میں 50 ملین ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف،یہ کس کے گھر ہیں؟

بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے۔

واضع رہے رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نےتین فروری کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں سات اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آئے گا اور ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی تین روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔