پنجاب کے شہریوں کے لیے بڑا ریلیف:اہم خوشخبری مل گئی

Oct 02, 2022 | 15:49:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پنجاب کے شہریوں کے لیے بڑا ریلیف احساس رعایت راشن سٹور کی افتتاح ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شادمان میں احساس رعایت راشن سٹور کی افتتاحی تقریب ہو ئی جس میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رعایت راشن سٹورکاافتتاح کیا۔ اس پروگرام کے زریعے80لاکھ خاندانوں کو 100ارب کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔آٹا،گھی اور دالوں کی خریداری پر40فیصد رعایت حاصل ہوگی۔مستحق افراد8123 پر شناختی کارڈنمبر ایس ایم ایس کرکےرجسٹرڈ ہونگے۔شہری احساس پنجاب کے ویب پورٹل پربھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئی  ان کے علاوہ مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اورچیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھےْ۔

 یاد رہے کہ  اس سے پہلےچیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں  کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی، صارفین اور دکانداروں کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔