طالبان کا خوف ۔۔متعدد افغان فوجی داعش میں شامل

Nov 02, 2021 | 16:59:PM
امریکی اخبار، داعش
کیپشن: سابق افغان فوجی داعش میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،امریکی اخبار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان انٹیلی جنس اور فوج کے درجنوں اہلکار داعش میں شمولیت اختیارکرچکے ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک سابق افغان ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ افغان فوج کے ایک افسر نے داعش تنظیم کی شاخ (داعش خراسان) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ جنوب مشرقی صوبے پکتیا کے صدر مقام گردیز میں افغان فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو کا ذمے دار تھا۔ یہ افسر ایک ہفتہ قبل طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا۔
سابق ذمے دار نے بتایا کہ افغان انٹیلی جنس اور فوج کے بہت سے عناصر جن کو وہ جانتا تھا انہوں نے بھی داعش خراسان میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل طالبان نے ان کے گھروں کی تلاشی لے کر ان سب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خود کو ملک کے نئے حکام کے حوالے کر دیں۔
اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق افغانستان کے شمال اور مشرق میں 500 سے لے چند ہزار جنگجوو¿ں تک کی تعداد داعش خراسان تنظیم کے ساتھ وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی سلمان خان سے بدتمیزی۔۔پھر کیا ہوا؟ اہم خبر سامنے آ گئی