40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز 

May 02, 2021 | 20:49:PM
40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پاکستان میں 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز کل تین مئی سے ہو گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز تین مئی سے کیا جائے گا۔اس عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اندراج کروا سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں موجود کورونا وبا کے خلاف دستیاب ویکسین پراعتماد طور پر لگوائیں۔ 
واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اموات 18ہزار سے بڑھ گئیں۔24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلامزید 113افراد لقمہ اجل بن گئے۔صرف پشاور میں 40 اموات۔مسلسل دوسرے روز مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے کم۔4 ہزار 414 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
ین سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 193 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 202 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
امریکا اور ایران میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق۔۔ امریکا ایران کوکتنے ارب ڈالر ادا کریگا؟ اہم خبر آگئی