شہباز شریف کو وزیر اعظم کی پروٹوکول ٹیم مل گئی ، حلف برداری سوموار کو ہو گی

Mar 02, 2024 | 17:48:PM
شہباز شریف کو وزیر اعظم کی پروٹوکول ٹیم مل گئی ، حلف برداری سوموار کو ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم کیلئے اتحادی جماعتوں کے حمایتی  امیدوار شہباز شریف  کو وزیر اعظم کی پروٹوکول ٹیم مہیا کر دی گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف پاکستان کے 32ویں وزیر اعظم  کے طور پر حلف اٹھائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کل الیکشن کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی فراہم کر دی جائے گی ،شہباز شریف سے  تاحال پروگرام کے تحت صدر مملکت ہی حلف لیں گے ،وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کیلیے دعوت نامے ارسال  کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب میں آرمی چیف اور دیگر سروسز چیف شرکت کریں گے ، تمام صوبوں کے وزرائے اعلٰی ،گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوں گے ،نامزد صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی شہباز شریف کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے ارسال  کر دیئے گئے ہیں ، 

ن لیگ کے پارٹی عہدیدار اور دیگر بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے ،شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب 4 مارچ دوپہر 3 بجے ایوان صدر میں ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور قلندرزکو پی ایس ایل 9 کا پہلا پوائنٹ مل گیا