حکومتی اتحاد میں شمولیت،ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ کی گورنر شپ ،دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان

Mar 02, 2024 | 15:23:PM
حکومتی اتحاد میں شمولیت،ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ کی گورنر شپ ،دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن سے حکومت کیلئے اتحاد کرنے والی ایم کیو ایم پاکستان  کو سندھ کی گورنر شپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایم کیوایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ سندھ کی گورنرشپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانے کا خواہش مند ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن سے معاہدہ طے پانے کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق اورپیپلز پارٹی کے سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ دیا تھا ۔

واضح رہے کہ حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم میں 3 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے، احسن اقبال اور مصطفیٰ کمال نے 3نکاتی معاہدے پر دستخط کیے،معاہدے کے تحت ، بلدیاتی نظام، کراچی کے مسائل بھی معاہدے کا حصہ ہونگے، چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہونگی،مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کی جائے گی۔