غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 115 روپے مہنگا

Mar 02, 2023 | 13:38:PM
غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 115 روپے مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے یوٹیلیٹی اسٹورز بھی نہ بچ سکے، وزیر اعظم پروگرام کے تحت ملنے والے سبسڈائز گھی کی قیمتوں میں  115 روپےفی کلو  اضافہ ہو گیا ہے۔ 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج کے تحت  کم داموں فروخت ہونے والا گھی بھی مہنگا ہو گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والے گھی کی فی کلو قیمت  375 سے بڑھاکر490 روپے کردی گئی ہے۔ لیکن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین گھی کی اس بڑھی ہوئی قیمت سے مستشنیٰ ہوں گے۔ 

مزید پرھیں: آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں اضافے کا امکان،وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی

واضح رہے کہ وزیر اعظم پیکچ کے تحت گزشتہ دو ماہ میں گھی کی قیمتوں  میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل  یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ جبکہ حالیہ دو ماہ میں وزیر اعظم پیکچ کے تحت فی کلو  گھی مجموعی طور پر190 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔  

خیال رہے کہ بی آئی ایس پی BISP کے مستحقین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت اب بھی 300 روپے برقرار رہے گی جبکہ باقی عوام کے لیے فی کلو گھی کی قیمت 475 روپے ہو گی۔