اسامہ کو مردہ حالت میں ہسپتال لایاگیا، پولیس گردی کا شکارنوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

Jan 02, 2021 | 21:05:PM
اسامہ کو مردہ حالت میں ہسپتال لایاگیا، پولیس گردی کا شکارنوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولیس گردی کا شکار اسامہ ستی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ،22 سالہ اسامہ ستی کو مردہ حالت میں ہسپتال لایاگیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ کی موت گولیاں لگنے کے فوری بعد ہوئی، اسامہ کے سینے پر لگنے والی گولی جان لیواثابت ہوئی ،اسامہ کو جسم کے مختلف حصوں پر6 گولیاں لگیں، اسامہ کو سر، چھاتی ،بازو اورپیٹ میں گولیاں لگیں ، اسامہ کے بائیں بازو پر گولی، دائیں کلائی اور کندھا زخمی تھا۔
24 نیوز نے اسامہ کی موت کے حوالے سے پولیس کی تفتیش کے ابتدائی حقائق کرلئے،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ اسامہ کی جانب سے گاڑی نہ روکنے کی بات درست نہیں، چلتی گاڑی پر فائرنگ نہیں ہوئی، پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ اسامہ کی گاڑی روکی گئی،چاروں طرف سے گھیرا گیا،اسامہ کو گاڑی میں بیٹھے رہنے دیا گیا پھر 3 اطراف سے فائرنگ ہوئی، اہلکاروں نے سامنے، دائیں اور بائیں طرف سے گھیرے میں لیکر فائرنگ کی۔
 پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم سے فائر کئے، پولیس کو ڈکیتی کی کال ملی لیکن اس میں 3 سے 4 لوگ شامل ہونے کی اطلاع تھی، اسامہ اکیلا تھا، مزاحمت بھی نہیں کی، گاڑی روک لی تھی۔
دوسری جانب اسامہ کی ہلاکت کا معاملہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے نوٹس لے لیا ، چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اور چیف کمشنر کو طلب کر لیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ خرم نواز نے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا،خرم نواز نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔خرم نواز کاکہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی، واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔
ادھر چیف کمشنر اسلام آباد نے پولیس کے ہاتھوں اسامہ کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کاحکم دیدیا،اسامہ کے لواحقین کو جوڈیشل انکوائری کے نوٹیفکیشن کی کاپی فراہم کردی گئی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رانا وقاص کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ،نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی پانچ دن کے اندر واقعہ کی تحقیقات کریگی،جوڈیشل انکوائری کا حکم جاری ہونے کے بعد اسامہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،مقتول طالبعلم کی نماز جنازہ کشمیر ہائی وے پر ادا کی گئی ۔