حکومت نے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی درآمد سکیم میں تبدیلی پر غورشروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے جس کے تحت پرسنل بیگیج سکیم ختم کر کے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانے کی تجویز ہے۔
حکومت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے ایک سکیم ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ باقی دو سکیموں کو سخت بنانے کی تیاری ہے۔
وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کو بھجوائی ہے، جس میں تجویز کی گئی ہے کہ پرسنل بیگیج سکیم کو ختم کیا جائے۔
دوسری دو اسکیمیں، یعنی ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم اور گفٹ سکیم کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس تجویز کے تحت متعلقہ وزارت نے ان سکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔