طوفانی بارشوں لینڈسلائیڈنگ،بلوچستان اور تونخوا شاہراہ کا بڑا حصہ متاثر ہونے سے ٹریفک معطل 

Apr 02, 2023 | 23:23:PM
طوفانی بارشوں لینڈسلائیڈنگ،بلوچستان اور تونخوا شاہراہ کا بڑا حصہ متاثر ہونے سے ٹریفک معطل 
کیپشن: لینڈ سلائیڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث کوہ سلیمان رینج میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے، دھانہ سر کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ سے بلوچستان اور خیبرپختونخواشاہراہ کا بڑا حصہ متاثر ہونے سے ٹریفک معطل ہو گئی۔
ترجمان این ایچ اے کاکہناتھا کہ وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر سڑک سے پہاڑی تودے کا ملبہ اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے،سیکرٹری مواصلات و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد خرم آغا بلوچستان، کے پی کے میں این ایچ اے فیلڈ افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ممبر بلوچستان شاہد احسان اللہ نے روڈ کی جلد بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی، جی ایم نارتھ آغاعنایت اللہ نے کہاکہ روڈ سے ملبہ اٹھانے کیلئے عملہ اور مشینری فعال ہے جبکہ مزید ہیوی مشینری ژوب اور کوئٹہ سے منگوائی جا چکی ہے،روڈ کو ہلکی ٹریفک کیلئے شام تک کھول دیا جائے گا۔ 
جی ایم آغا عنایت اللہ نے کہاکہ روڈ کو 30-24 گھنٹے میں مکمل بحال کر دیا جائے گا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ژوب اور سیف اللہ میں ٹریفک روکنے کی درخواست کی گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا سے آنے والی مسافر متبادل راستہ (N-70) لورا لائی، ڈی جی خان شاہراہ استعمال کر سکتے ہیں۔ 
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ این ایچ اے کی طرف سے اس طرف کا رخ کرنے والے مسافروں کو اپیل کی جاتی ہے کہ سفر کرنے سے قبل خود کو موسمی حالات سے باخبر رکھیں ،این ایچ اے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا کا خصوصی طیارہ نواز شریف فیملی کولینے لندن جائے گا، اہم خبر آ گئی