دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاون، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

Apr 02, 2023 | 16:56:PM
دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاون، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امین ڈیپلائی) ٹھٹھہ میں دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکڑک سپلائی کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاون ہوا جس کے نتجے میں پمپنگ اسٹیشن سے شہر قائد کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بریک ڈاون سے کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی 72 انچ قطر کی لائن نمبر5 پھٹ گئی اور لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑے شہروں میں کارروائیاں، ناقص اور ایکسپائر اشیائے خوردونوش ضبط

سپرٹینڈنٹ انجنئیر کے مطابق ایک ماہ کے دوران تین بار بجلی کے بریک ڈاوان سے لائن پھٹ چکی ہے جس کی وجہ متعدد لائنز زائد العمیاد اور ناکارہ ہونا ہے۔

سپریٹنڈنٹ انجنیئر اقبال پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی سپلائی لائن کی بحالی کے کام میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔