اچاری سبزی کی ترکیب

Apr 02, 2023 | 12:23:PM
جانیے اچاری سبزی کی ترکیب۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جانیے اچاری سبزی کی ترکیب۔ 

اجزاء: 

پھول گوبھی ایک پھول، مٹر ایک پیالی چھلے ہوئے، سرسوں کا تیل ایک پیالی،گاجر ایک عدد چھوٹے ٹکڑے،4 عدد کیوبز اور اُبلے ہوئے، لیموں 4 عدد، سیم کی پھلی 6 عدد چھوٹے ٹکڑے، میتھی دانہ 8عدد، ہری مرچ 8عدد، کڑی پتے چند عدد، ہلدی ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، کلونجی ایک چائے کا چمچ، لال مرچ کٹی ہوئی2کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:

• کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس میں میتھی دانے ڈال دیں۔ • جب خوشبو آنے لگے تو پھول گوبھی، چھلے مٹر، ہری مرچ، گاجر ، سیم کی پھلی اور کڑی پتے ڈال دیں۔ • اب آلوؤں کے کیوبز الگ پین میں تَل کر کڑاہی میں ڈالیں۔ • ساتھ میں رائی، نمک، کُٹی لال مرچ، ہلدی، سفید زیرہ اور کلونجی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے دیں۔ • جب سبزی گل جائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔ • مزے دار اچاری سبزی تیار ہے۔