وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وارجاری،مزید 8 کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 166 جبکہ شہری علاقوں میں 31 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زلزلے سے تباہی ، 622 افراد جاں بحق، 1000سے زائد زخمی
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 اور شہری علاقوں میں 2 نئے کیسزسامنے آنے کے بعداسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 166 اور شہری علاقوں میں 31 ہو گئی ہے۔
ڈی ایچ اوکے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی ہے۔