ڈالر مزید سستاہوگیا

Sep 01, 2022 | 11:05:AM
 ڈالر, سستا, انٹر بینک, امریکی کرنسی, سیلاب متاثرین, آئی ایم ایف
کیپشن: ڈالر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) روپیہ کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہو رہی ہے،انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 218.75 سے کم ہوکر 218.60 روپے پر بند ہوا۔ 

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں اور ممالک کی ذرمبادلہ میں مالی امداد آنے سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے،آئل امپورٹ بل میں نمایاں کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

دوسری جانب آج صبح کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 252 پوائنٹس اضافے کے بعد 42603 ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ریلیف دینے کے بجائے عوام پرگزشتہ روز پیٹرول بم گرا دیا تھا، پیٹرول2 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیاجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لٹرہو گئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاگیا،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لٹر مقررہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیا،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو گئی،اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 92 پیسے اضافہ کردیاگیا ہے۔