کسانوں کا دھرنا بلاجواز ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

Oct 01, 2022 | 17:14:PM
کسانوں کا دھرنا بلاجواز ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
کیپشن: رانا ثناء اللہ (فائل فوٹو)
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آج کسان اتحاد سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کے حوالے سے گفتگو کی۔ 

اس حوالے سے انہوں نے کسانوں کو بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے قائم کمیٹی کے اقدامات کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوموار کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرے گی۔ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کسان اتحاد کا احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کے بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کا مطالبہ پہلے ہی تسلیم کیا جا چکا ہے اور نویفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ایسے میں احتجاج اور دھرنا بلا جواز ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ریڈ زون ریڈ لائن ہے، کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں دی جائے گی۔