پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

Mar 01, 2024 | 10:25:AM
ایک ماہ میں  قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک ماہ میں  قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان جبران ہوٹل چھوڑ کر فرار ہو گیا، 29 فروری کو پی آئی اے پرواز پر تعینات فضائی میزبان واپسی کیلئے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا، عملے کی جانب سے جبران کے کمرے کی تلاشی پر اس کے سلپ ہونے کا انکشاف ہوا۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ جبران نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ میں سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے، کچھ روز قبل ایک خاتون ائیرہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتہ ہو چکی ہے، ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی فائدہ نہیں ہوا، پی آئی اے حکام کی جانب سے غائب میزبان کیخلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔