پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پر پکڑی گئیں

Mar 29, 2024 | 15:00:PM
 قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز  پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو  ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز  پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو  ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی کے 789 پر تعینات حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد اُنہیں حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست ائیر ہوسٹس معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

مزید پڑھیں: لیفٹننٹ جنرل محمد منیر افسر  کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادراتعینات کرنےکی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ائیر ہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔   پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کیلئے ائیر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا، اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگر 2 ائیر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے اُنہیں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔