حکومت نے بیوروکریٹس پر بڑی پابندی عائد کردی

Jul 01, 2022 | 17:22:PM
حکومت، بیوروکریٹس، پابندی، بیرون ملک
کیپشن: حکومت نے بیوروکریٹس کے بیرون مکل دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے ملکی مالی بحران اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے گریڈ 20 کے سرکاری ملازمین پر نیپا کورس کےلیے اندرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ 21 کے سٹاف کالج میں جاری کورس پر پندرہ روزہ دورے پر بیرون ملک جانے والے بیوروکریٹس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

اس پابندی سے بیرون ملک جانے والے بیوروکریٹس کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملنے والی 5 لاکھ روپے فی کس کی بچت ہوگی۔ اسی طرح اندرون ملک دوروں پر پابندی سے کورس کی مدت میعاد کم ہوجائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق ملکی مالی حالات ٹھیک ہونے تک گریڈ 21 کے بیوروکریٹس بیرون ملک دوروں پر نہیں جاسکیں گے۔ یاد رہے کہ لاہور میں بیوروکریٹس کا گریڈ 21 سے مشروط کورس جاری ہے۔ جس میں ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق صوبوں میں گریڈ 20 سے مشروط جاری نیپا کورس میں شریک افسران بھی اندرون ملک دورے نہیں کرسکیں گے۔ جس سے ملکی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔