لاہور ہائیکوٹ فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

Jul 01, 2022 | 10:51:AM
تحریک انصاف, لاہور ہائیکورٹ, سپریم کورٹ, عمران خان, حمزہ شہباز
کیپشن: درخواست پر فیصلے تک وزیراعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے: استدعا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ڈیرھ بجے سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ میں شامل ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

 درخواست پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو تبدیل کر کے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے، فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور: تحریک انصاف نے مطالبہ منوالیا

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن معطل کیا جائے، پنجاب اسمبلی مین وزارت اعلی کا الیکشن فوری معطل کیا جائے۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل منظور کی جائے، پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے، حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہوسکیں، درخواست پر فیصلے تک وزیراعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے۔