منشیات برآمدگی کیس: عدالت نے رانا ثنا پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا

May 31, 2022 | 14:36:PM
رانا ثنا اللہ،فرد جرم،عدالت،طلب
کیپشن: اے این ایف حکام نے رانا ثنا کیخلاف 15 کلو منشیات برآمدگی کا چالان جمع کروا رکھا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے رانا ثناءاللہ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرلیا اور 25 جون کو کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کو بجلی کا جھٹک

عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت عدالت نے رانا ثناء اللہ کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کرلیا، رانا ثناء اللہ کی حاضری سے مستقل معذرت کی درخواست پر وکلاء آئندہ دلائل دیں۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لیا، عدالت نے درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔

 رانا ثناء اللہ کی عدم حاضری پر ان کے وکیل نے موقف دیا کہ وفاقی وزیر داخلہ ہونے کے باعث انہیں اسلام آباد میں جلدی جانا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوسکے۔

 واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اے این ایف حکام نے 15 کلو منشیات برآمدگی کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔