اسلحہ سمگلنگ کا الزام، پی پی رہنما بابل خان بھیو مستعفی ہو گئے

Apr 20, 2024 | 21:50:PM
اسلحہ سمگلنگ کا الزام، پی پی رہنما بابل خان بھیو مستعفی ہو گئے
کیپشن: رہنما پیپلز پارٹی بابل خان بھیو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) جیکب آباد کی حدود میں اسلحہ برآمدی والا معاملے پر پیپلزپارٹی رہنما بابل خان بھیو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور واقع کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی رہنما اور صوبائی صلاح کار میر بابل خان بھیو نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا، بابل خان بھیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا کہ جیکب آباد کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا اس پر غیر ضروری سیاست کی گئی، پیپلزپارٹی کے کارکن اور وزیر اعلیٰ کا مشیر ہوں اس الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میرا اس واقعے سے کسی قسم کا نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی واسطا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکیوں پر حملے میں مار گیا دہشتگرد کس ادارے سے نکالا گیا تھا؟ تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے، صاف اور شفاف انکوائری کرانے کے لئے میں وزیر اعلیٰ کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، میں وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا استعفیٰ فوری منظور کر کے انکوائری شروع کی جائے، مستعفی ہونے کا مقصد صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرنا ہے، میں وزیر اعلیٰ سندھ کو درخواست کرتا ہوں کہ انکوائری کی رپورٹ پبلک کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات جیکب آباد کی حدود سے اسلحے کی سمگلنگ  میں ایک ویگو گاڑی اور پولیس موبائل پکڑی گئی تھی، گزشتہ رات جیکب آباد میں چھاپے کے دوران ویگو گاڑی سے بھاری اسلحہ برامد کر لیا گیا تھا، پکڑی گئی ویگو گاڑی سابق صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کے قریبی دوست اور ٹھیکے دار عبدالحمید بنگلانی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

واضح رہے کہ ٹھیکدار عبدالحمید بنگلانی شکارپور میں مختلف محکموں میں ٹھیکے داری کرتا ہے۔