پشاور یونیورسٹی ملازمین کا احتجاج۔اسمبلی چوک میدان جنگ۔پولیس کا لاٹھی چارج ۔شیلنگ

May 31, 2021 | 15:42:PM
پشاور یونیورسٹی ملازمین کا احتجاج۔اسمبلی چوک میدان جنگ۔پولیس کا لاٹھی چارج ۔شیلنگ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاور کا اسمبلی چوک میدان جنگ  میں بدل گیا۔ یونیورسٹیوں کے متعدد ملازمین نے مطالبات کے لئے اسمبلی چوک میں احتجاج کے دوران روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔ پولیس نے منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

پشاور میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازمین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے الاؤنس میں کٹوتی، صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام اور فیسوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے لئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے بند کر دیا، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی گئیں۔پولیس حکام کی جانب سے روڈ کو کھولنے کے لئے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں تلخ کلامی ہوگئی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 8 مظاہرین کو گرفتار کرکیا، مظاہرین کے منشتر ہونے کے بعد خیبر روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق شہریوں کو پر امن احتجاج کا پورا پورا حق ہے، احتجاج پر امن اور ایک سائڈ پر ہو تو کچھ نہیں کہتے، احتجاج سے اگر شہریوں کو تکلیف ہو تو قانون حرکت میں آئے گا، ہسپتالوں کو جانے والے راستے بند تھے، اس سے عوام کو تکلیف کا سامنا تھا، ایکشن لے کر احتجاج کو ختم اور ٹریفک کو بحال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کو توسیع مل گئی۔۔۔