موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jul 31, 2023 | 21:32:PM
موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  سمیت کشمیر ،  خطہ پوٹھوار ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پشگوئی کردی،جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم  گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد  اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،  ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،کوہستان اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب ، بلوچستان  اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور،  گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ، مری ،گلیات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہفتےکے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق     کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔