چین کے بعد ایک اور دوست ملک کے سربراہ جلد پاکستان آئیں گے ، وجہ ایسی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

Jul 31, 2023 | 15:32:PM
چین کے بعد ایک اور دوست ملک کے سربراہ جلد پاکستان آئیں گے ، وجہ ایسی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چین  کے نائب وزیر اعظم’’ ہی لائفنگ ‘‘کے پاکستان دورے کے بعد ترکیہ کے نائب صدر ’’سادت یلماز ‘‘بھی بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر کے دورے کا مقصد کراچی میں پاک اور ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجکیٹ کا افتتاح ہے،مشترکہ پراجیکٹ کا افتتاح کراچی میں بدھ کو کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف بھی مشترکہ پراجیکٹ کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی کے نئے باب کا آغاز

واضح رہے کہ چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ اس وقت تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں ، وزیرا عظم آفس میں چینی نائب وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال کیا گیا،  پاکستان اور چینی وفد کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ویژن کے مطابق خطے میں ترقی کیلئے کوشاں ہیں،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں،منصوبے کا 10سال پہلے سنگ بنیاد رکھا گیا،سی پیک کے تحت 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔