فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لئے نہیں ہورہاکیونکہ سامنے میں نہیں،عمران خان ہے، نوازشریف

Jul 31, 2022 | 00:11:AM
سابق وزیراعظم نوازشریف، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، قانون کی تذلیل، بدترین مثال،
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس قانون کی تذلیل کی بدترین مثال دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک مقدمہ گزشتہ 6 سال سے الیکشن کمیشن میں لٹکا ہوا ہے،فیصلہ اس لیے نہیں ہورہاکیونکہ سامنے میں نہیں،فنڈنگ کیس میں ملوث جماعت کانام مسلم لیگ (ن)نہیں پی ٹی آئی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ 2017میں منتخب وزیراعظم کونکالنے کیلئے تیزرفتاری سے کارروائی کی گئی،بھگڈر مچی تھی، واٹس ایپ جے آئی ٹی قائم کی گئی ، جے آئی ٹی سے 60 دن میں رپورٹ مانگی گئی،پانامہ کیس میں بیٹے کی کمپنی کے اقامے پر وزیراعظم کو برطرف کیا گیا۔
ان کاکہناتھا کہ احتساب عدالت کو 6 ماہ میں فیصلہ دینے کا پابندی کیاگیا، احتساب عدالت کے اوپر سپریم کورٹ کا نگراں جج بٹھایا گیا،احتساب عدالت کو فوری فیصلے کیلئے ہفتہ وار چھٹی نہ کرنے کا حکم دیا گیا، احتساب عدالت کے جج کی مدت میں بھی توسیع کی گئی۔
نوازشریف کاکہناتھا کہ پانامہ کیس تصویر کا ایک رخ ہے اور فارن فنڈنگ کیس دوسرا، پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے 2014 میں مقدمہ دائر ہوا، یہ مقدمہ سیاسی جماعت نہیں پی ٹی آئی کے بانی رکن نے دائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا استعفیٰ آگیا