آئی ایم ایف سے رابطہ،بجلی بلوں میں ریلیف پر 3دن میں بات کرینگے، نگران وزیراعظم

Aug 31, 2023 | 20:45:PM
آئی ایم ایف سے رابطہ،بجلی بلوں میں ریلیف پر 3دن میں بات کرینگے، نگران وزیراعظم
کیپشن: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں ،بجلی بلوں میں ریلیف پر 3دن میں کوئی بات کرسکیں گے۔
صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ فوج ایک یونٹ مفت بجلی استعمال نہیں کرتی،بجلی کے بلوں کے مسئلے کوبڑھاچڑھاکر پیش کیاجارہاہے،ان کا کہنا تھا کہ بجلی بحران کی بڑی وجہ لائن لاسز ،چوری اور آئی پی پیز معاہدے ہیں ،بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں ،بجلی بلوں میں ریلیف پر 3دن میں کوئی بات کرسکیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں کوئی بحران نہیں لیکن مشکل حالات ضرور ہیں ،اس وقت معاشی اور سیکورٹی چیلنجز کاسامنا ہے، ان کا کہناتھا کہ مہنگائی ضرور ہے لیکن اتنی نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال ہو،ملک میں توانائی بچانے کاکوئی تصور ہی نہیں ہے،مرض کے علاج کیلئے درست تشخیص ضروری ہے،شام کومہنگی بجلی استعمال کرکے توانائی کانقصان کیاجاتاہے،ان کا کہناتھا کہ بجلی بلوں کامسئلہ ضرور ہے لیکن یہ امن وامان کامسئلہ نہیں ،3سے 4سال میں پاکستان میں 60سے 70ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 310 روپے فی لٹر؟ اطلاق آج رات سے؟