یوٹیوب نے 19 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں

Aug 31, 2023 | 10:17:AM
یوٹیوب نے 19 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کمائی کے ذرائع میں یو ٹیوب کو خوب پذیرائی حاصل ہے اور ہو بھی کیوں نہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم جو ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے لوگ یو ٹیوب  پر ویڈیو ز اپ لوڈ کر کے  اپنے پیغام کو دنیا بھر کے صارفی تک پہنچاتے ہیں اور پھر یہی ویڈیو ان کیلئے کمائی کا ذریعہ بن جاتی ہے ، لیکن بھارتی یوٹیوبرز کو صبح سویرے بڑا جھٹکا لگا ہے ، یوٹیوب نے کمیونٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 19 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے بھارت میں جنوری تا مارچ 2023 میں صرف 3 ماہ کے دوران 19 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں،یوٹیوب کی جانب سے بھارت سے اپلوڈ کردہ وہ ویڈیوز ہٹائی گئیں ہیں جو کمیوٹنی کے اصولوں کے خلاف تھیں،یوٹیوب نے 3 ماہ کے دوران عالمی سطح پر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تقریبا 65 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ہٹایا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کیسے سستی کی جائے ؟حکومت نے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا