وزیراعظم کاLPG کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے حکم، چند گھنٹے بعدقیمتیں بڑھا دی گئیں

Aug 31, 2021 | 20:52:PM
وزیراعظم کاLPG کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے حکم، چند گھنٹے بعدقیمتیں بڑھا دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس ،وزیراعظم نے وزیر توانائی اور خزانہ کو ایل پی جی پر اہم ٹاسک دے دیا ۔کابینہ اجلاس کے چند گھنٹوں بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر توانائی اور خزانہ کو ایل پی جی پر اہم ٹاسک دے دیا ۔

دوسری جانب کابینہ اجلاس کے چند گھنٹوں بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 58 روپے 08 پیسے مہنگا ہوگیا،اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر 2021ء کیلئے ہوگا،

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 174 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اگست میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2002 روپے 07 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا