ڈالر سستا ہونے کے باوجود یکم اپریل سے موٹر سائیکلیں مزید مہنگی

Mar 30, 2021 | 12:52:PM
ہونڈا کمپنی موٹرسائیکلیں
کیپشن: ہونڈا کمپنی موٹرسائیکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے گزشتہ7 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے کم درآمدی لاگت کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 1000سے1600 روپے تک  کا اضافہ کردیا ہے۔

ڈالر کی قدر گھٹنے اور روپیہ مضبوط ہونے کے باوجود مشہور کمپنی ہونڈا نے موٹرسائیکلیں مزید مہنگی کرنے کی تیاری پکڑلی۔۔ذرائع کے مطابق ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 25 ایک ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی۔ایک ڈیلر نے بتایا کہ نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو ہوں گی اور ماضی کی طرح کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ  ہونڈا کی جانب سے مالی سال 21 کے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7 لاکھ 194 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

اگست 2020 کے آخری ہفتے سے درآمد کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے جب 153-154 روپے کی موجودہ شرح کے مقابلے میں ایک ڈالر 168.40 روپے کے برابر تھا لیکن موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کے اسمبلرز قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔