سچائی کےساتھ محنت کی جائےتوترقی سےکوئی نہیں روک سکتا:وزیراعظم

Jul 30, 2023 | 15:09:PM
سچائی کےساتھ محنت کی جائےتوترقی سےکوئی نہیں روک سکتا:وزیراعظم
کیپشن: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ دورحکومت میں عوامی فلاح وبہبودکےمنصوبوں میں بلاوجہ رکاوٹ ڈالی گئی،عوامی وفلاحی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنےکاکون ذمہ دارہے؟ماضی میں ملک کےساتھ ظلم وزیادتی کےباعث ہم ترقی نہیں کرسکے۔سچائی کےساتھ محنت کی جائےتوترقی سےکوئی نہیں روک سکتا۔

مختلف ترقیاتی منصوبوں کےافتتاح اورسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کےافتتاح اورسنگ بنیادپرپنجاب حکومت کومبارکبادپیش کرتاہوں،عاشورہ کےپرامن انعقادپرصوبائی انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،پی ٹی آئی کےدھرنےکےباعث چین کےصدرکادورہ پاکستان ملتوی ہوا۔

ضرور پڑھیں:چیئرمین سینیٹ نے انتہا پسندی کی روک تھام کا بل ڈراپ کر دیا
انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم ورک کےنتیجےمیں متعددمنصوبوں میں اربوں روپےکی بچت ہوئی،حویلی بہادرشاہ منصوبہ2019میں مکمل ہوناتھا،تاخیرکےباعث77ارب روپےسےزائدلاگت آئی،سچائی کےساتھ محنت کی جائےتوترقی سےکوئی نہیں روک سکتا،دوسری جنگ عظیم میں جاپان اورجرمن مکمل تباہی کےبعددوبارہ اپنےپاؤں پرکھڑےہیں۔