27 فروری  کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف مارچ ہو گا۔۔ بلاول بھٹو

Jan 30, 2022 | 16:11:PM
ستائیس فروری کو حکومت کیخلاف مارچ ہو گا بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب سےحکومت آئی تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، 27 فروری کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے۔

سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ حکمرانوں کا معاہدہ عوام اورغریب دشمن ڈیل ہے۔ ظالم حکومت کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام کے جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کی ماہانہ آمدن کتنی؟۔۔ جان کرآپ دنگ رہ جائینگے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا مگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین لیا۔ جب بی بی شہید کا دور تھا کسانوں کی خدمت کی جاتی تھی، جب سے یہ ناکام حکومت آئی زراعت کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا بے قابو۔۔ سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور ملک بھرمیں ٹریکٹر اور کسان مارچ کیے۔27 فروری کو سلیکٹڈ کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت کے سامنےرکھیں گے۔