تحریک انصاف کا ابوذر چدھڑ کی ٹکٹ بارے تحقیقات کا فیصلہ 

Apr 30, 2023 | 18:49:PM
تحریک انصاف کا ابوذر چدھڑ کی ٹکٹ بارے تحقیقات کا فیصلہ 
کیپشن: آڈیو لیک معاملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف نے ابوذر چدھڑ کی ٹکٹ بارے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوذر چدھڑ کو ٹکٹ دینے بارے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے کی آڈیو سامنے آئی تھی،جس میں نجم ثاقب نے ایک بیس کی ڈیمانڈ کی جسے ممکنہ طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سمجھا جارہا ہے،آڈیو سامنے آنے کے بعد تحر یک انصاف نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کاکہناہے کہ کچھ اور ٹکٹس کے معاملات بھی شکایات کے بعد تحقیقات کی زد میں آئیں گے،پی پی 137 سمیت متعدد حلقوں کی ٹکٹوں کے حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور ابوذر چدھڑ کی آڈیو سامنے آنے پرپی ٹی آئی نے چھان بین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب، مڈل مین میاں عزیر اور ٹکٹ ہولڈر ابوذر کلاس فیلو رہا ہے، ٹکٹ ہولڈر ابوذر پی ٹی آئی کے رہنما عامر کیانی کے بیٹے کے بھی کلاس فیلو رہے ہیں، چاروں دوست برطانیہ میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں، ٹکٹ ہولڈر ابوذر پر 2021 میں زیر دفعہ 371 اے بی کے تحت مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔
 ابوزر چدھڑ کے والد مقصود چدھڑ کے مطابق عدالت نے ابوذر اور ان کے دوست پر ہونے والے مقدمے کو خارج کردیا تھا اور پولیس نے لڑائی کے معاملہ پر غلط پرچہ دینے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا تھا، مقصود چدھڑ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو ٹکٹ ملنے پر کسی کو کوئی پیسہ نہیں دیا، نجم ثاقب میرے بیٹے کا کلاس فیلو ہے، ٹکٹ کیلئے ثاقب نثار نے سفارش کی تھی، ابوذر چدھڑ کو پی ٹی آئی میں شامل ہوئے چند ماہ ہوئے جبکہ 12 سال سے پی ٹی آئی کے رہنما ملک اقبال کا ٹکٹ منسوخ کر کے ابوذر چدھڑ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیس سامنے آگئے
پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے آڈیولیک کے معاملے پر کہاہے کہ چھان بین کے بعد پیسے دینے کا الزام جھوٹ نکلا ہے ،عدالت سے درخواست ہے جعلی آڈیو جاری کرنے والے اصل چہرے بے نقاب کئے جائیں،تحقیقات کی جائیں کہ ایک خاص میڈیا گروپ سے وابستہ صحافیوں کو ہی کیوں ایسی آڈیو ویڈیو جاری ہو رہی ہیں اور کون کر رہا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے حج سے قبل ہی عازمین حج کو بری خبر سنا دی