یکم دسمبر سے پٹرول،ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈیوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جبکہ پاکستان میں یکم دسمبرسے پٹرول ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

Nov 29, 2022 | 11:14:AM
 خام تیل ,گیس,ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ,قدرتی گیس, پٹرولیم مصنوعات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈیوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جبکہ پاکستان میں یکم دسمبرسے پٹرول ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 2.18 فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 76.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔برنٹ آئل مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمت 2.13 فیصد کم ہوئی جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 83.63 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے۔

ضرور پڑھیں :پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہئے، مزمل اسلم 

قدرتی گیس کی قیمتیں میں بھی مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں گیس نرخ میں 4.04 فیصد تک کمی رہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی گیس کی قیمت 7.02 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ سے عالمی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے تاہم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔