پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہئے، مزمل اسلم 

Nov 28, 2022 | 21:40:PM
ماہر معاشیات مزمل اسلم، تیل کی قیمتیں، روس اور یوکرین، اسحاق ڈار،
کیپشن: مزمل اسلم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں ، دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں۔
ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2022کوپیٹرول کی قیمت 142.32روپے فی لیٹرتھی، جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے اوپرتھی۔مزمل اسلم نے کہا کہ پی ڈی ایل،ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں۔
ماہر معاشیات نے بتایا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے پیٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی، جب کروڈتیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔انہوںنے کہاکہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں، قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان ، پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع