اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 دوبارہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کہوٹہ میں قیدی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، جن میں 4 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عدالت پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے،قیدی وین کو چیکنگ کےلیے روکا گیا تو ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کہوٹہ پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے، فرار ہونے والے 4 قیدی دوبارہ گرفتار کر لیے گئے ہیں، کہوٹہ کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے سرچ آپریشن جاری ہے، قیدیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز، ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور خرم شہزاد چیمہ معطل