حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

Jun 29, 2022 | 09:05:AM
وفاقی حکومت،سرکاری ملازمین،بنیادی تنخواہ،اعزازیہ
کیپشن: حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں کے ملازمین و افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جانیوالی سمری کے مطابق ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ سمری کے مطابق وزارتیں ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات مختص شدہ بجٹ سے پورے کریں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان واپسی کا معاملہ، اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی

اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا، حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے۔