دوحا: امریکی حکام اور افغان طالبان، مذاکرات کی ٹیبل پر آمنے سامنے

Jul 29, 2023 | 23:38:PM
دوحا: امریکی حکام اور افغان طالبان، مذاکرات کی ٹیبل پر آمنے سامنے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفد  امریکی نمائندوں سے ملاقات کرنے کیلئے دوحا پہنچ گیا۔

 ذرائع کے مطابق رواں ہفتے  افغان طالبان کا  وفد دوحا  میں امریکی حکام  سے ایک اہم  ملاقات کرے گا،جس میں افغانستان پر پابندیوں، بلیک لسٹ طالبان رہنماؤں ، افغانستان کے بینک کے ذخائر کے اجراء اور ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں بات چیت  سر فہرست ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی قوانین میں بڑی تبدیلی، صدر نے دستخط کر دیئے

افغان طالبان کا وفد مزید  قطری حکومت کے بعض عہدیداران  اور قطر میں مقیم بیرونی ممالک کے نمائندوں سے بھی دو طرفہ تعلقات اور معاشی سنگِ میل کیلئے  بھی  بات چیت کرے گا۔

 دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان سے ملاقات کا مطلب ہرگز  امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں ، جب امریکا کے مفاد میں ہوگا ، طالبان کے ساتھ مناسب طریقے سے بات کریں گے ،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ اور افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کی ایلچی رینا امیری طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ   گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے بھی  واضح  کیا تھا کہ امریکی حکام کی رواں ہفتے دوحا میں طالبان نمائندوں کے وفد سے ملاقات ہوگی، جس میں معیشت، سکیورٹی اور خواتین کے حقوق پر بات چیت ہوگی۔