پولنگ اسکیم پر تحفظات، ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمشنر سندھ کو خط لکھ دیا 

Jan 29, 2024 | 14:49:PM
پولنگ اسکیم پر تحفظات، ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمشنر سندھ کو خط لکھ دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شعیب مختار )پولنگ اسکیم پر ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات ،ایم کیو ایم پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو خط لکھ دیا۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، خط میں پولنگ اسکیم میں بنائے گئے غلط پولنگ اسٹیشن کو درست کرنے کی درخواست کی گئی ہے ،خط کی کاپی چیف الیکشن کمشنر کو بھی ارسال کر دی گئی۔

خط کے متن کے مطابق حلقہ این اے 237 کے آر او اور ڈی آر او متنازعہ کام کر کے پیپلز پارٹی کیلئے سہولتکاری کر رہے ہیں ،چنیسر گوٹھ کا پولنگ اسٹیشن نمبر 115 اور 117 الیکشن کمیشن کی پولنگ اسکیم میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول میں تھا ،سیاسی شخصیات کی مداخلت پر آر او نے پولنگ اسٹیشنز کو کمیونٹی سینٹر میں بنا دیا ہے ،کمیونٹی سینٹر پیپلزپارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سعید غنی کے گھر سے 20 گز کے فاصلے پر ہے ،پولنگ اسٹیشنز تبدیل کرنے کے معاملے پر ہم نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھی تحریری درخواست جمع کروائی تھی ۔

خط کے متن کے مطابق مذکورہ پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی الیکشن ایکٹ 2017 کی شق نمبر 59 کی ضمنی شق نمبر 11 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پولنگ اسکیم میں 15 ایسے پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی پر ڈی آر او کی جانب سے آر او نے سروے بھی کیا تھا ،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ہمارے اعتراضات کو درست قرار دیا گیا ہے ،ڈی آر او نے ہمارے اعتراضات کے باوجود متنازعہ پولنگ اسکیم جاری کی ہے جس پر شدید تحفظات ہیں ،عام انتخابات میں آر او اور ڈی آر او کا غیر متنازعہ ہونا ضروری ہے اگر ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو ہم عدالتوں کا دروازا کھٹکھٹانے پر مجبور ہونگے ۔