فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے: محسن نقوی

 شائقین کے جنون اور ٹیموں میں مقابلے کے جذبےنے ایشیا کپ کو یادگار ایونٹ بنا دیا

Sep 28, 2025 | 11:38:AM
فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر ایشین کرکٹ کونسل اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ایشیا کپ کے ایک شاندار فائنل کا منتظر ہوں۔
ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ مجھے فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس سال ایشیا کپ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا، شائقین کے جنون، ایشیائی ٹیموں میں مقابلے کے جذبے اور میدان میں بہترین کارکردگی نے اسے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کے امکانات بڑھ گئے
انہوں نے امید ظاہر کی ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔