ہمشکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آنیوالی خاتون سمیت 5 افغان شہری ڈی پورٹ

Sep 28, 2025 | 10:46:AM
ہمشکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آنیوالی خاتون سمیت 5 افغان شہری ڈی پورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانون طریقے سے پاکستان آنے والی خاتون سمیت 5 افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافر ڈی پورٹ کیے گئے، خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پرپاکستان آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایک اوربھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت کردی

 ایف آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ چوتھے مسافرکے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ تھی جبکہ پانچویں مسافر کےپاس سفری دستاویز نہیں تھیں، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔