سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں حامد خان کے پروفیشنل گروپ کو برتری

Oct 28, 2022 | 19:30:PM
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن, سالانہ انتخابات,
کیپشن: سپریم کورٹ بار انتخابات ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے ۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدرارت کے لئے عاصمہ جہانگیر کےانڈیپنڈنٹ گروپ اور حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے  ووٹ  برابر نکلے۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور کے پولنگ اسٹیشن سے انڈیپنڈنٹ  گروپ کے صدر کے امیدوار خالد جاوید کو 470  ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل  پروفیشنل گروپ کے امیدوار بیرسٹر عابد زبیری کو بھی 470 ووٹ ملے۔ پنجاب کی نائب صدارت کی سیٹ پر بشرا قمر 129 ووٹ لیکر آگے جبکہ  یونس خان نون 48 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات میں کراچی سے عابد زبیری چار ووٹ سے جیت گئے ۔انھوں نے 170 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار   خالد جاوید  نے 166  ووٹ حاصل کیے ، چار ووٹ مسترد ہوئے  ، ایک ووٹ خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے حاصل کیا جبکہ  چار ووٹ خلیل ڈوگر نے حاصل کیے ، جمیل احمد ایڈووکیٹ بھی  ایک ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

حیدرآباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی امیدوار عابد زبیری 42 لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل خالد جاوید کو 25 ووٹ ملے ایک ووٹ مسترد ہوا۔ 75 میں سے 68 ووٹ ڈالے گئے جن میں صدارتی امیدوار عابد زبیر کو 42 لے کر کامیاب ہوگئے ۔ سیکریٹری کے لیے علی عمران کو 34 اور اختر شبیر کو 29 ووٹ ملے تاہم 5 ووٹ خارج کر دیے گئے۔ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

 سندھ کی نائب صدارت کی سیٹ پر جاوید احمد 105 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ مسرور احمد 68 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 ملتان میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار  خالد جاوید ایک  ووٹ سے جیت گئے۔ انھوں نے 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل  پروفیشنل گروپ کے عابد شاہد زبیری نے 74 ووٹ حاصل کیے۔

بلوچستان کی نائب صدارت کی سیٹ پر عدنان اعجاز 90 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ نصیب اللہ اچکزئی 79 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد سے بھی حامد خان گروپ کے عابد زبیری کامیاب ہوئے جنھوں نے  251 ووٹ لیے تاہم عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید نے 227 ووٹ حاصل کیے۔

پشاور میں سپریم کوڑٹ بار کے انتخابات میں خامد خان گروپ کے احمد زبیری 92 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید 89 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ سیکرٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید عمران 85 ووٹ لیکر آگے جبکہ خامد خان گروپ کے مقتدراختر صابر 68 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ 
 خیبر پختونخوا کی نائب صدارت کی سیٹ پر خامد خان گروپ کے نواز خان 107 ووٹ لیکر آگے رہے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے یوسف مغل 70 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ فنانس سیکٹری کی نشست پر حفضہ بخاری 107 ووٹ لیکر آگے رہیں جبکہ رقیہ سمیع 60 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ 
   ملک بھر کے دیگر شہروں سے تنائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔