ڈھائی گھنٹے کی طویل پرواز۔ لینڈنگ گیئر میں چھپا شخص امریکہ پہنچ گیا

Nov 28, 2021 | 16:30:PM
طیارے کے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا
کیپشن: طیارے کے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)گوئٹے مالا کا شہری  امریکی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا، ڈھائی گھنٹے کا طویل سفر طے کر کے امریکہ پہنچ گیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  کوئٹے مالا کا شہر ی پرواز کے لئے تیار  امریکی طیارے کے  لینڈنگ گئیر میں چھپ گیا ،جہاں اس نے ڈھائی گھنٹےگزارے، طویل پرواز کے دوران گوئٹے مالا کا شہری محفوظ رہا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد شہری کو امریکی امیگریشن حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:    نجی کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کیلئے بڑی خبر!