پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا ،معاشی طاقت بھی بنائیں گے: رانا ثناء اللّٰہ

May 28, 2022 | 12:38:PM
 پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا ،معاشی طاقت بھی بنائیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
کیپشن:  رانا ثناء اللّٰہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے، پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یوم تکبیر کے موقع پر  اپنےبیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 24 سال قبل آج ہی کے دن ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، وقت نے ثابت کیا کہ دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرانہ فیصلے لیتی ہے،رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الحمد اللّٰہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔

یادرہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے ایک خود مختار قوم ہونے کا اعلان کیا تھا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔