فٹبال ورلڈ کپ کےناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے پر سکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے کی شرمندگی نے سکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ اسٹیو کلارک کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا، اُنہوں نے سات برس تک سکاٹش ٹیم کی کوچنگ کی۔
سکاٹ لینڈ کی ٹیم گروپ سی میں شامل تھی، اس میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں اُس نے ہیٹی کو ایک صفر سے ہرا کر اچھا آغاز کیا تھا۔
لیکن اپنے گروپ کی بقیہ دو ٹیموں مراکش سے اُسے ایک صفر اور پھر برازیل سے تین صفر سے شکست ہوئی۔
مزید پڑھیں:دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ ویمن ورلڈ کپ سے باہر
سکاٹ لینڈ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچنے کا دارمدار گروپ ایل کے ہونے والے کروشیا اور گھانا کے میچ پر تھا جس میں گھانا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہوئی۔
گھانا کی ناکامی کے سبب سکاٹ لینڈ کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا، سکاٹس فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں اسٹیو کلارک کے مستعفی ہونے کے بارے میں بتایا گیا جس میں اسٹیو کلارک نے ایسوسی ایشن، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا اور نئے آنے والے کوچ کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔